ریسکیو1122 مانسہرہ کا تاج ہسپتال کے عملے کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد

ریسکیو1122 مانسہرہ کا تاج ہسپتال کے عملے کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد

ایبٹ آباد۔ 23 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ٹریننگ ونگ ٹیم کی جانب سے تاج ہسپتال کے عملے کے لئے ایک روزہ بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی پر مبنی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ٹریننگ کے دوران ہسپتال عملے کو ابتدائی طبی امداد، سی پی آر، ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل اور آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات اور آگ بجھانے کے طریقہ کار کے بارے میں عملی اور نظریاتی تربیت فراہم کی گئی۔

ریسکیو ٹریننگ ونگ ٹیم نے شرکاء کو مختلف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت اور موثر رسپانس ممکن بنایا جا سکے۔ اس تربیت کا مقصد اداروں اور عوام کو ایمرجنسی حالات میں خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے قابل بنانا ہے۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ عوام میں آگاہی اور تربیت کے ذریعے محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔