مانسہرہ۔ 13 مئی (اے پی پی):ریسکیو1122 مانسہرہ ٹریننگ ونگ ٹیم کی جانب سے نجی سکول میں طلباء و اساتذہ کے لیے عملی ریسکیو تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی سیشن میں بچوں اور عملہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقے، ابتدائی طبی امداد، آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات اور ایمرجنسی رسپانس کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔طلباء نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور عملی مشقوں میں حصہ لے کر سیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنایا۔
ریسکیو 1122 کا مقصد معاشرے میں حفاظتی شعور بیدار کرنا اور ہر فرد کو ایمرجنسی میں خود کو محفوظ رکھنے کے قابل بنانا ہے۔سیشن کے اختتام پر سکول پرنسپل کی جانب سے ریسکیو مانسہرہ کی ٹیم کا مانسہرہ کی عوام کو فراہم کردہ بے شمار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور مستقبل میں بھی ریسکیو مانسہرہ کے ساتھ مل کر تربیتی سیشن کے انعقاد کا عزم کیا۔