ریجن میں بجلی کی موجودہ طلب 700 میگا واٹ ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ترجمان آئیسکو

ریجن میں بجلی کی موجودہ طلب 700 میگا واٹ ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ترجمان آئیسکو

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):آئیسکو ریجن میں بجلی کی موجودہ طلب تقریباً 700 میگا واٹ ہے، ریجن بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پیر کوترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئیسکو کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب کے مطابق کوٹہ میسر ہے۔ ترجمان کے مطابق تاحال آئیسکو ریجن میں کہیں بھی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جا رہی،ریجن بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔