رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ”بین الاقوامی طلبہ کانفرنس و نمائش 2026“ کی تقریبِ پذیرائی

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ”بین الاقوامی طلبہ کانفرنس و نمائش 2026“ کی تقریبِ پذیرائی

راولپنڈی۔20مئی (اے پی پی):رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ ”چھٹی بین الاقوامی طلبہ کانفرنس و نمائش 2026“ کی تقریبِ پذیرائی میں تعلیمی ماہرین اور جامعہ انتظامیہ نے شرکت کی، جہاں بین الاقوامی طلبہ کے تعلیمی، ثقافتی اور سماجی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک محفوظ اور معیاری تعلیمی مرکز کے طور پر پیش کرنے پر زور دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر حسن محمد خان نے کہا کہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ صرف ڈگری حاصل نہیں کرتے بلکہ وہ پاکستان کے مثبت تشخص، روایات اور اقدار کو اپنے ممالک تک منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

غیر ملکی طلبہ کو یونیورسٹی میں دوستانہ اور محفوظ تعلیمی ماحول میسر ہے اور مختلف سرگرمیوں نے انہیں خاندانی وابستگی اور ثقافتی ہم آہنگی کا احساس دلایا۔مقررین نے کہا کہ بین الاقوامی طلبہ اور مقامی کمیونٹی کے درمیان روابط نہ صرف تعلیمی تبادلے کو فروغ دیتے ہیں بلکہ مختلف قومیتوں کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد بھی مضبوط بناتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے متعلقہ شعبوں کے افسران اور منتظمین میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔