راولپنڈی۔ 19 مئی (اے پی پی):راولپنڈی میں جاری خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز 2 لاکھ 90 ہزار 262 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، جو مجموعی ہدف کا 29 فیصد ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم کے دوران 0 سے 59 ماہ عمر کے 9 لاکھ 89 ہزار 924 بچوں کو کور کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پہلے دن ٹیموں نے 2 لاکھ 25 ہزار 668 گھروں تک رسائی حاصل کی،رپورٹ کے مطابق 9 فیصد گھرانے یا بچے دستیاب نہ ہوسکے، جن کی تعداد 22 ہزار 25 ہے، جبکہ ان تک رسائی کے لیے دوبارہ وزٹ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گھر سے باہر موجود 79 ہزار 143 بچوں کو بھی پولیو قطرے پلائے گئے۔ اسی طرح ٹرانزٹ اور عوامی مقامات پر 9 ہزار 356، مہمان بچوں میں 12 ہزار 952، ہیلتھ فیسلٹی اور فکسڈ سائٹس پر 6 ہزار 902 جبکہ اسکول بیسڈ مہم کے تحت 38 ہزار 944 بچوں کو حفاظتی قطرے دیے گئے۔ضلعی حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جا سکے۔