ذیقعدہ کا چاند نظر آگیا ، یکم ذیقعدہ (کل)ہوگی، مولانا سید عبد الخبیر آزاد

ذیقعدہ کا چاند نظر آگیا ، یکم ذیقعدہ (کل)ہوگی، مولانا سید عبد الخبیر آزاد

لاہور۔18اپریل (اے پی پی):چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے متعدد بڑے شہروں میں ذیقعدہ کا چاند نظر آگیا ہے ،لہذا (کل )بروز اتوار یکم ذیقعدہ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے، ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف جبکہ بعض علاقوں میں ابر آلود رہا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ کراچی، ملتان، کوئٹہ اور بہاولپور میں چاند نظر آگیا ہے، لہذا یکم ذیقعدہ کل بروز اتوار ہوگی۔

مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ مشرق وسطی خطے کے پائیدار امن میں پاکستان کا کردار دنیا کے سامنے ہے،اس حوالے سے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کی امید کا مرکز بن گیا اور ایران امریکہ مزاکرات کا دوسرا دور بھی پاکستان میں شروع ہونے جارہا ہے۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ دنیا بھر سے شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم اور شکریہ فیلڈ مارشل کی صدائیں آرہی ہیں۔