کوئٹہ۔ 10 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی ماؤں خصوصاً پاکستان اور بلوچستان کی عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، اتوار کو ماوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انھوں نے کہا کہ ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت، قربانی، صبر اور دعا کا وہ مقدس سایہ ہے جس کے بغیر زندگی ادھوری ہے،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کی ماؤں نے اپنی تربیت، دعاؤں اور قربانیوں سے بہترین نسلوں کی پرورش کی، ماؤں نے نئی نسل کو وطنِ عزیز پاکستان سے محبت، وفاداری اور خدمت کا جذبہ منتقل کیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کی مائیں پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں،ماں کا احترام ہماری تہذیب، ایمان اور پاکستانیت کی بنیاد ہے۔