اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 70 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 20 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 2 ہزار 800 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 5 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 92 ہزار 100 کیوسک اوراخراج 74 ہزار کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 53 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 500 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 9 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،تریموں بیراج میں پانی کی آمد 19 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 300 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1453.98 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.140 ملین ایکڑفٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1161.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.167 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔