اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 35 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 63 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 63 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیو سک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 63 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 61 ہزار 100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 62 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 200 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ کیوسک اور اخراج 99 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 80 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 80 ہزار 600 کیوسک، سکھربیراج میں پانی کی آمد 79 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 51 ہزار 600 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 100 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1464.93 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.502 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1155.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.947 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔