خطرناک ریسنگ میں ملوث 637 ون ویلرز گرفتار ، 604 مقدمات درج ،سی سی پی او

خطرناک ریسنگ میں ملوث 637 ون ویلرز گرفتار ، 604 مقدمات درج ،سی سی پی او

لاہور۔27اپریل (اے پی پی):سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ون ویلنگ اور خطرناک ریسنگ میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران رواں سال اب تک 637 ون ویلرز کو گرفتار کر کے 604 مقدمات درج کیے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے یہاں جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ماڈل ٹاون ڈویژن میں 166، کینٹ ڈویژن میں 146، سول لائنز ڈویژن میں 100، سٹی ڈویژن میں 72، صدر ڈویژن میں 76 اور اقبال ٹاون ڈویژن میں 77 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیاہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ ون ویلنگ اور ریسنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور ون ویلنگ کے ہاٹ اسپاٹس پر پٹرولنگ ٹیموں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ سی سی پی او لاہور نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی ہرگز اجازت نہ دیں،شہری ون ویلنگ، ریسنگ اور کم عمر ڈرائیونگ کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر دیں۔