مکہ مکرمہ۔12مئی (اے پی پی):سعودی حکومت نے حج سیزن کے دوران خدمات سرانجام دینے والے ورکرز کی سہولت کے لیے ‘توکلنا’ (Tawakkalna) ایپ پر ڈیجیٹل ورک پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس نئے ‘یونیفائیڈ پرمٹ’ کا مقصد مقدس مقامات پر ورکرز کی نقل و حرکت کو آسان اور تیز بنانا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق حج ورکرز اب ایک ہی کلک پر اپنا اجازت نامہ موبائل پر حاصل کر سکیں گے، جس سے چیک پوسٹوں پر دستی دستاویزات کی ضرورت کم ہو جائے گی۔
پاکستان حج مشن نے پاکستان سے حج ڈیوٹی پر جانے والے عملے اور معاونین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ حج کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ‘توکلنا’ ایپ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ ان کی شناخت اور رسائی کا عمل شفاف رہے۔