حج مشن مرکزی کنٹرول روم مدینہ میں ٹیم ورک اور مؤثر قیادت کو خراجِ تحسین۔ جاوید اقبال بٹ

حج مشن مرکزی کنٹرول روم مدینہ میں ٹیم ورک اور مؤثر قیادت کو خراجِ تحسین۔ جاوید اقبال بٹ

مدینہ منورہ ۔ نمائندہ نوائے وقت

 پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کے مرکزی کنٹرول روم میں جاری حج آپریشن 2026 کی جائزہ بریفنگ ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمنسٹریشن مصباح الرحمن کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں ریاض الجنہ ٹیم، آئی ٹی ٹیم، ٹرانسپورٹ، فوڈ کنٹرول، تلاشِ گمشدہ سامان اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں مختلف سوالات کے جوابات دیے گئے جبکہ مزید بہتری اور تجربات کی روشنی میں تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں آپریشنل کوآرڈینیٹر و ڈپٹی سیکریٹری حج پالیسی چوھدری کاشف حسین کی انتظامی صلاحیتوں اور بہترین تال میل کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تمام ٹیم نے متفقہ طور پر اعتراف کیا کہ ان کی مؤثر ایڈمنسٹریشن اور ٹیم ورک کے باعث مقررہ اہداف کامیابی سے مکمل ہوئے۔ ریاض الجنہ ٹیم کی انچارج عائشہ اعجاز، ڈاکٹر پروفیسر طاہرہ جین، حرا اختر اور انم شہزادی نے کہا کہ ریاض الجنہ میں عازمینِ حج کی خدمت پر مامور ہونا دنیا کا سب سے بڑا انعام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے دنیا میں جنت دیکھ لی ہے اور یہ خوش نصیبی ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ رہے گی۔” انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جمیل الرحمن کی سربراہی میں رانا محمد ناظم اور سافٹ ویئر انجینئرز نے اپنی خدمات انجام دیں۔ جاوید اقبال بٹ میڈیا کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر مذہبی امور و حج نے قبل از حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر تمام شعبہ جات کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر مزھبی امور وحج بین المزاھب ھم آھنگی کی ہدایات اور پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حج آپریشن کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ انہوں نے چوھدری کاشف حسین، کوآرڈینیٹر حج آپریشن مدینہ و ڈپٹی سیکریٹری حج پالیسی، کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرائسز مینجمنٹ، فعال قیادت اور ٹیم ورک کے ذریعے اہداف حاصل کیے گئے۔ بریفنگ کے آغاز میں رانا محمد ناظم نے تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ عائشہ اعجاز نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ بریفنگ میں طلال، حافظ محمد شکیل، احسن مشتاق اور اسد بھی شریک تھے۔