عرفات ۔26مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تمام عازمین حج کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج کرام پورے عالم اسلام اور پوری دنیا میں امن کے لیے دعائیں کریں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے پاکستانی حجاج کرام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
وفاقی وزیر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو بہترین حج انتطامات پر مبارک بادپیش کی۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں،حج مشن پورے عزم اور استحکام سے عازمین حج کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ اللہ نے پوری دنیا میں پاکستان کو عزت دی،سب لوگ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔