تھر کے دور دراز دیہات میں بچوں کیلئے تعلیم آسان، زونگ نے چاؤنرا اسکول فعال کردیئے

تھر کے دور دراز دیہات میں بچوں کیلئے تعلیم آسان، زونگ نے چاؤنرا اسکول فعال کردیئے

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):زونگ پاکستان نےالخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سندھ کے ضلع تھرپارکر کے پسماندہ علاقوں میں معیاری پرائمری تعلیم تک رسائی بہتر بنانے کے لیے موسمی اثرات سے محفوظ کمیونٹی سکول قائم کر دیئے، منصوبے کے تحت مٹھی اور اسلام کوٹ کے دور دراز دیہات میں چاؤنرا اسکول قائم کیے گئے ہیں جہاں بچوں، خصوصاً لڑکیوں، کو محفوظ اور آسان تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

زونگ کے مطابق منصوبے میں اسکول عمارتوں کی تعمیر و مرمت، فرنیچر، تدریسی مواد، صفائی کی سہولیات اور حفاظتی دیواروں کی فراہمی شامل ہے۔ اس وقت تقریباً 80 بچے ان اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں جبکہ حاضری کی شرح 85 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

زونگ کی ہیڈ آف اسٹریٹیجی، کمیونیکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی نبیلہ یزدانی نے کہا کہ تعلیم تک رسائی معاشرتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے اور یہ منصوبہ پسماندہ علاقوں میں بچوں کو بااختیار بنانے میں مدد دے گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے اس اقدام کو دور دراز آبادیوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔