تحصیل جنڈ میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

تحصیل جنڈ میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اٹک۔12مئی (اے پی پی):تحصیل جنڈ میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جو اٹک پولیس لائنز میں گدی نشین پیر آف چورا شریف سید سعادت علی شاہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال سمیت سول و عسکری حکام اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

گزشتہ روز بہادر شہری نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچایا تھا۔ بہادر شہری لیاقت خان شہید کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوامی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ لیاقت خان شہید جیسے نڈر شہری یقینی طور پر دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور حقیقت کی علامت ہیں۔