بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ کے رکن اونڈرے دوستال اور سٹی کونسلر محمد ناصر سے ملاقات کی۔برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کے امور، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔