بہاول پور۔ 21 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن”ستھرا پنجاب“کے تحت عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے بی ڈبلیو ایم سی کے سی ای او محمد نعیم اختر کی زیر صدارت کمپنی افسران اور سینیٹری سپروائزری اسٹاف کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید قربان کے دوران درکار وسائل، آپریشنل حکمت عملی، فیلڈ میں درپیش مسائل اور شہریوں کو بروقت اور معیاری صفائی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااجلاس کے دوران سی ای او کمپنی محمد نعیم نے سینیٹری سپروائزری اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان کے ایام میں شہر کو جانوروں کی آلائشوں، باقیات اور تعفن سے پاک رکھنا ایک چیلنج ہوتا ہے
تاہم بی ڈبلیو ایم سی کا عملہ ہمیشہ مشکل حالات اور سخت موسم میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سپروائزرز اپنی متعلقہ یونین کونسلز کا مکمل سروے کریں اور موجود کوڑا کرکٹ کے بیک لاگ کو فوری ختم کیا جائے تاکہ عید کے دنوں میں اضافی بوجھ سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ تمام سپروائزرز اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ میٹنگز کریں اور انہیں عیدالاضحیٰ کے خصوصی صفائی آپریشن کے حوالے سے اعتماد میں لیتے ہوئے مربوط ٹیم ورک کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تلقین کریں۔