پشاور۔ 27 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی قیادت میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تعطل اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان بنوں پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ عبدالصبور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی اسنیپ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ذوہیب اور کاشف ساکنان سرکوڑی نورنگ کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔