بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کےسینئر سیاستدانوں کے وفد سے گفتگو

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کےسینئر سیاستدانوں کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبد الرحمان کھیتران، صوبائی اسمبلی کے رکن سردار چنگیز مری اور میر خدا بخش مری شامل تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان وسائل سے صوبے کے عوام بھرپور استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔