بالائی پنجاب،بالائی و وسطی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بالائی پنجاب،بالائی و وسطی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،بالائی /وسطی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،اس دوران بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیراورخطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا تاہم بالائی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،با لائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو ئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پٹن 18، پاراچنار 16، تخت بھائی 14، کالام، کاکول، بالاکوٹ 10، پشاور (سٹی 05، ایئرپورٹ 04)، مالم جبہ اور میر کھانی 03، دروش، چراٹ 01، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 16 اور ایئرپورٹ 13)، منڈی بہائوالدین 14، منگلا، نارووال ، حافظ آباد 13، گوجرانوالہ 12، اسلام آبادایئرپورٹ 09، گجرات 08، مری 07، جہلم ، چکوال 06، اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03،

راولپنڈی (چکلالہ 02)، لاہور( ایئرپورٹ 02)، آزاد کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 10 اور سٹی 09)، راولاکوٹ 07، کوٹلی 02، گلگت بلتستان: ہنزہ، چلاس 02 ، بابوسر 01میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔