ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج IV ہری پور ، ڈاکٹر انیلہ قتل کیس میں مبینہ قاتل شہزاد کی درخواست ضمانت خارج

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج IV ہری پور ، ڈاکٹر انیلہ قتل کیس میں مبینہ قاتل شہزاد کی درخواست ضمانت خارج

ایبٹ آباد۔ 20 مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج IV ہری پور نے ڈاکٹر انیلہ قتل کیس میں مبینہ قاتل شہزاد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ مشہور ڈاکٹر انیلہ قتل کیس جو عوامی و سماجی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنا ہے، کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججIV ہری پور کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے اپنے دلائل پیش کئے۔ عدالت نے سردار شاہنواز ایڈووکیٹ کے دلائل کو وزنی اور قابلِ اعتبار قرار دیتے ہوئے ملزم شہزاد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی۔