اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ۔جمعرات کو ایوان بالا کا اجلاس پینل چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف بلوں، قانون سازی، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔