اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):این ڈی ایم ایس اورپورٹ قاسم کے درمیان ڈریجنگ کے معاہدہ سے پورٹ کی توسیع اورخودکفالت کا سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔ نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز(این ڈی ایم ایس) اورپورٹ قاسم کے درمیان ڈریجنگ کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔این ڈی ایم ایس کے ذریعے پورٹ قاسم کی ڈریجنگ سے غیرملکی کمپنیوں پرانحصار کم اورزرمبادلہ کی بچت ہوگی۔وفاقی وزیربرائے بحری امورمحمد جنید انوارچوہدری این ایل سی ہیڈکوارٹرزمیں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں پورٹ قاسم،کراچی پورٹ،گوادرپورٹ کے اعلیٰ حکام اوراین ڈی ایم ایس بورڈ اراکین نے شرکت کی۔ ڈریجنگ منصوبہ پورٹ قاسم کی توسیع اوربحری گزرگاہوں کی بہتری کیلئے اہم قراردیا جارہا ہے۔ڈریجنگ منصوبے سے بڑے بحری جہازوں کی آمدورفت اورپورٹ قاسم کی استعدادکارمیں اضافہ ہوگا۔اس موقع پروفاقی وزیرجنید انوارچوہدری نے کہا کہ قومی ڈریجنگ کمپنی کا قیام پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے۔ڈریجنگ منصوبہ پاکستان میں علاقائی اوربین الاقوامی تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ڈریجنگ کے شعبے میں خود کفالت، پاکستان کی بلیواکانومی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔