اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر سب سے بڑے ایل این جی جہاز کی ہینڈلنگ

اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر سب سے بڑے ایل این جی جہاز کی ہینڈلنگ

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):اینگرو ایل این جی ٹرمینل (ای ای ٹی ایل) نے عالمی توانائی کی سپلائی پر دباؤ کے دوران کامیابی سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ایل این جی شپ کی آف لوڈنگ شروع کر دی ہے۔ دو لاکھ 10 ہزار کیوبک میٹر سے زیادہ ایل این جی لانے والے Q-Flex جہاز کو سنبھالنا ٹرمینل کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور ٹیم کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اینگرو کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سمندری اور دیگر رکاوٹوں کو نیویگیٹ کرتے ہوئے ٹرمینل پر گیس کی ان لوڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔