ایل ڈی اے کے زیر اہتمام نیلام عام، ریکارڈ2ارب11کروڑ سے زائد کا ریونیو جمع کیا

ایل ڈی اے کے زیر اہتمام نیلام عام، ریکارڈ2ارب11کروڑ سے زائد کا ریونیو جمع کیا

لاہور۔19مئی (اے پی پی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں نیلام عام منعقد ہوا۔ ایل ڈی اے نے سال2026 کے دوسرے نیلام عام میں ریکارڈ2ارب11کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے ایل ڈی اے نیلام عام مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا۔ایل ڈی اے نے سال2026 کے دوسرے نیلام عام میں 58رہائشی و کمرشل پلاٹس، ایجوکیشن سائٹس،ہسپتال،مارکی،پٹرول پمپ سائٹس،پارکنگ سائٹس، سپورٹس سائٹس اور کمرشل بلڈنگ کے حقوق کرایہ داری2ارب11کروڑ62لاکھ68ہزار8سوروپے میں نیلام کیے۔

پلاٹ نمبر1بی فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہرٹاون پٹر ول پمپ سائٹ کے حقوق کرایہ داری18کروڑ45لاکھ روپے اورایل ڈی اے ایونیو ون بلاک بی پٹرول پمپ سائٹ کے حقوق کرایہ داری8کروڑ55لاکھ روپے میں نیلام ہو ئے۔پلاٹ نمبر29سوک سنٹر قائدا عظم ٹاون پٹر ول پمپ سائٹ کے حقوق کرایہ داری6کروڑ60لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر1-3اور36-38 بزنس بے ایل ڈی اے سٹی کے حقوق کرایہ داری3 کروڑ90لاکھ روپے جبکہ پلاٹ نمبرC62-C73بلاک بی تھری گجرپورہ پٹرول پمپ سائٹ کے حقوق کرایہ داری6 کروڑ75لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر7اے، فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر،جوہر ٹاون مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری 4کروڑ 65لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔

پلاٹ نمبر7بی، فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر،جوہر ٹاون مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری 4کروڑ35لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔تعمیر شدہ کمرشل بلڈنگ فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر جوہر ٹاون کے حقوق کرایہ داری4کروڑ40 لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر9سوک سینٹر نیو گارڈن ٹاو ن پبلک بلڈنگ کے حقو ق کرایہ داری 2کروڑ 50لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔او پی ایف سکیم بلاک بی ایجوکیشن /ہسپتال سائٹ کے حقوق کرایہ داری 39 لاکھ60ہزار روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔او پی ایف سکیم بلاک سی ایجوکیشن /ہسپتال سائٹ کے حقوق کرایہ داری 39 لاکھ60ہزار روپے سالانہ اورپلاٹ نمبر134ایل ڈی اے انکلیو،بلاک سی ایجوکیشن /ہسپتال سائٹ کے حقوق کرایہ داری 30 لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کیے گئے۔پلاٹ نمبر390بلاک ڈی ٹو جوہر ٹاون پارکنگ سائٹ کے حقوق کرایہ داری 25لاکھ روپے سالانہ،پارکنگ سائٹ کیو بلاک،ماڈل ٹاون ایکسٹینشن کے حقوق کرایہ داری33لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ او پی ایف سکیم بلاک ڈی مسجد سے متصل سپورٹس سائٹ کے حقوق کرایہ داری 19لاکھ80ہزار روپے،او پی ایف سکیم بلاک ڈی رہائشی پلاٹوں سے متصل سپورٹس سائٹ کے حقوق کرایہ داری16لاکھ50ہزار روپے میں نیلام کیے گئے۔

پلاٹ نمبر17کمرشل زون ایونیوون 4کروڑ 64لاکھ 55ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر18کمرشل زون ایونیوون 4کروڑ68لاکھ48ہزار روپے،پلاٹ نمبر20کمرشل زون ایونیوون5کروڑ13لاکھ4ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر24کمرشل زون ایونیوون 5کروڑ36لاکھ80ہزار روپے اورپلاٹ نمبر291اے بلاک کے جوہر ٹاون 2کروڑ،74لاکھ 70ہزار میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر292اے بلاک کے جوہر ٹاون 2کروڑ،95لاکھ 20ہزاراورکمرشل پلاٹ نمبر52کارنر جوبلی ٹاون 10کروڑ48لاکھ 34ہزار میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر53سوک سینٹر، جوبلی ٹاون 10کروڑ48لاکھ 34ہزارروپے جبکہ کمرشل پلاٹ نمبر633/6 جوبلی ٹاون بلاک اے ایک کروڑ9لاکھ30ہزار500روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر633/10بلاک اے جوبلی ٹاون ایک کروڑ9لاکھ30ہزار500روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر804/7بلاک بی جوبلی ٹاون ایک کروڑ20لاکھ33ہزارروپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر804/8بلاک بی جوبلی ٹاون ایک کروڑ20لاکھ33ہزاررپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر18بلاک جہانزیب، علامہ اقبال ٹاون7 کروڑ71لاکھ40ہزارروپے میں نیلام ہوا۔

کمرشل پلاٹ نمبر18اے بلاک جہانزیب، علامہ اقبال ٹاون7 کروڑ98لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر62بلاک اے ون تاجپورہ ایک کروڑ 80لاکھ 38ہزار روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر62سوک سینٹر سبزہ زار 8 کروڑ61لاکھ75ہزار روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر23سوک سینٹر مصطفی ٹاون5 کروڑ40لاکھ75ہزار روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر26سوک سینٹر مصطفی ٹاون5 کروڑ25لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر342شہباز بلاک، مصطفی ٹاون59لاکھ 51ہزار400 روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر243بلاک ایس ماڈ ل ٹاون ایکسٹیشن 2کروڑ88لاکھ7ہزار روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر8بزنس بے ایل ڈ ی اے سٹی4کروڑ24لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر9بزنس بے ایل ڈ ی اے سٹی3کروڑ78لاکھ روپے جبکہ کمرشل پلاٹ نمبر31سی جناح مارکیٹ قا ئد اعظم ٹاون 2کروڑ 24لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر33 جناح مارکیٹ قا ئد اعظم ٹاون 2کروڑ32لاکھ روپے اورکمرشل پلاٹ نمبر34 چائلڈویلفیئر قا ئد اعظم ٹاون60لاکھ روپے اورپلا ٹ نمبر35چائلڈ ویلفیئر 68لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔

کمرشل پلاٹ نمبر22سوک سینٹر سبزہ زار3کروڑ75لاکھ31ہزار روپے جبکہ پلاٹ نمبر511کارنر بلاک ایچ ٹو جوہر ٹاون 3کروڑ48لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر500اے کارنر بلاک ایچ ٹو جوہر ٹاون ایک کروڑ57لاکھ 50ہزارروپے اور پلاٹ نمبر149سی بلاک جے ون جوہر ٹاون ایک کروڑ60لاکھ روپے،پلاٹ نمبر149ایچ بلاک جے ون جوہر ٹاون ایک کروڑ60لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر315سی بلاک آ ر ٹو جوہر ٹاون 2 کروڑ70لاکھ روپے میں نیلام۔ پلاٹ نمبر315ڈی بلاک آ ر ٹو جوہر ٹاون 2 کروڑ95لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر276بلاک ای ایل ڈی اے سٹی5 کروڑ60لاکھ روپے اورپلاٹ نمبر506اے بلاک سی ایل ڈی اے سٹی78لاکھ 54ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر108کارنرایل ڈی اے انکلیو58لاکھ 50ہزار،پلاٹ نمبر110بلاک ڈی 52لاکھ 50ہزار روپے اورپلاٹ نمبر21ای، تاجپورہ ایک کروڑ 25لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔

پلاٹ نمبر432بلاک ڈی ٹوجوہر ٹاون 5کروڑ95لاکھ70ہزار روپے اور پلا ٹ نمبر431بلاک ڈی ٹو جوہر ٹاون5کروڑ95لاکھ70ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر122بلاک سی تاجپورہ 5کروڑ 10لاکھ روپے جبکہ پلا ٹ نمبر479اے بلاک سی ایل ڈی اے سٹی 82لاکھ 83ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین نے نیلامی کی نگرانی کی۔ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹرز ہاوسنگ،ڈائریکٹر سپورٹس، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ہاوسنگ فور اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔