اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ملک بھر کی جامعات اور اداروں میں ایل ایل بی ڈگری پروگرامز میں داخلے کے لئے امتحان 21 جون کو ہوگا۔کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 12 سالہ تعلیم کی تکمیل کے حامل طالب علم داخلہ کے اہل ہوں گے۔ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات دینے والے امیدوار بھی ٹیسٹ میں شریک ہونے کے اہل ہوں گے۔
امیدواروں کی جانب سے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مئی مقرر کی گئی ہے۔اس ٹیسٹ کے لیے کل 100 نمبر کا پرچہ لیا جائے گا جن میں سے 75 نمبرایم سی کیوز کے ہونگے جبکہ پاسنگ مارکس 50 رکھے گئے ہیں ۔