ایف بی آر کے دفاتر ٹیکس وصولی کے لیے 30 مئی کو کھلے رہیں گے

ایف بی آر کے دفاتر ٹیکس وصولی کے لیے 30 مئی کو کھلے رہیں گے

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جمعہ کو کہا ہے کہ ملک بھر میں اس کی تمام فیلڈ فارمیشنز 30 مئی بروز ہفتہ ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے کھلی رہیں گی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، تمام بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر ، درمیانے ٹیکس دہندگان کے دفاتر ، کارپوریٹ ٹیکس دفاتراور ریجنل ٹیکس دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے ۔