ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون،2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون،2 ملزمان گرفتار

لاہور۔13مئی (اے پی پی):ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈان کے دوران2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی جانب سے کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبد الرحیم اور محمد فہیم کے نام سے ہوئی ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو میکلوڈ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان آٹو سپیئر پارٹس کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے10 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔