کراچی۔13مئی (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل کی ڈینسو ہال میں خفیہ اطلاع پر ڈریپ کے ہمراہ ٹارگٹڈ آپریشن20 دکانوں کو سیل کرکے 21 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈینسوہال میں قائم مارکیٹ کے دکاندار ناٹ فور سیل سیمپلز سمیت غریب عوام کیلئے مختص ادویات فروخت کرنے میں ملوث ہیں، گرفتار کیے گئے دکانداروں کے پاس کسی قسم کا لائسنس بھی موجود نہیں ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات برآمد ہوئی ہے،غیر قانونی نیٹ ورک اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔