اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم شدید گرم رہے گا۔ عوام الناس کو دن 10 سے دوپہر 03 بجے کے دوران بیرونی سرگرمیوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہےتاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔کل اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ میدانی علا قوں میں گرم رہاتاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان، استور 22،سکردو 11، گلگت 08، بگروٹ 05، بنجی 03، چلاس 02، گوپس 01، خیبر پختونخوا: پٹن 12، دیر (بالائی 05، زیریں 02)، اور مالم جبہ 05، میر کھانی، پاڑاچنار 04، چترال، کالام، سیدو شریف اور چراٹ 01، آزاد کشمیر: مظفرآباد (سٹی 08، ایئرپورٹ 07)، راولاکوٹ 04، پنجاب: اٹک، مری اور اسلام آباد سٹی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :شہید بینظیر آباد46،سبی،مٹھی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔