انجینئر امیر مقام دو روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ

انجینئر امیر مقام دو روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام جمعہ کو دو روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد سے گلگت بلتستان روانہ ہو گئے۔ وہ اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر یونیورسٹی آف بلتستان میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔