اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’خاندانوں کا عالمی دن‘‘ 15 مئی کو منایا جائے گا۔ رواں سال2026 کے عالمی دن کا موضوع ’’خاندان، عدم مساوات اور بچوں کی بہبود‘‘ منتخب کیا گیا۔
جس کا مقصد خاندانی نظام کی بحالی ، بچوں کی فلاح وبہبود اور عدم مساوات کے خاتمہ کے لئے عالمی سطح پر مربوط اقدامات کے تحت اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا فیصلی کیا تھا جس کے بعد 1994 سے دنیا بھر میں ہر سال یہ دن منایا جا رہا ہے تاکہ خاندان کی اہمیت اور اس کے مرکزی کردار کو اجاگر کرنے ، خاندانی تعلقات کے استحکام اور جدید دور میں خاندانی نظام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جا سکے۔
خاندانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور سماجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ خاندان اور خاندانی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ در پیش مسائل کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔