اسپیکر قومی اسمبلی کی سید حسین رضا زیدی کو گریڈ 21 میں ترقی پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی کی سید حسین رضا زیدی کو گریڈ 21 میں ترقی پر مبارکباد

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سید حسین رضا زیدی کو گریڈ 21 میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سید حسین رضا زیدی کے مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سردار ایاز صادق نے سید حسین رضا زیدی کی طویل اور شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ترقی ان کی محنت، قابلیت اور ادارے کے ساتھ وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید حسین رضا زیدی جیسے باصلاحیت اور فرض شناس افسران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اثاثہ ہیں، امید ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی اسی پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے ساتھ نبھائیں گے۔سید حسین رضا زیدی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ملنے والی اس حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارلیمانی امور کی بہتری اور ادارے کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔