اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، 6 اشتہاریوں سمیت 18 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، 6 اشتہاریوں سمیت 18 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈائون جاری ہے، سنگین جرائم میں ملوث 6 اشتہاریوں سمیت 18 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے مختلف تھانہ جات کی ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے1100گرام چرس،1009 گرام آئس،45 بوتلیں شراب اور مختلف بور کے 04 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 06 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔