اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے معرکہ حق،10 مئی 2026 کےلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے،جس کے تحت شام 6 تارات 12 بجے تک اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کیا جائے گا۔
آئی ٹی پی سری نگر ہائی وے، کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بندرہے گی۔
آئی ٹی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو پر آنے جانے کے لیے بند ہوگی۔
شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ درج ذیل ٹریفک ڈائیورشن پلان پر عمل کریں۔ موٹر وے یا اسلام آباد چوک سے بھارہ کہو یا مری کی طرف جانے والی ٹریفک 9th ایونیو سے کرنل شیر خان روڈ (IJP) استعمال کرتے ہوئے براستہ مری روڈ سفر کریں۔
مری یا بھارہ کہو سے بجانب موٹروے سفر کرنے والے شہری مری روڈ سے فیض آباد کی جانب سفر کرتے ہوئے کرنل شیر خان روڈ (IJP) اور 9th ایونیو استعمال کریں۔
موٹروے سے ریڈ زون یا ملحقہ سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے حضرات پشاور موڑ سے 9th ایونیو پر سفر کرتے ہوئے جناح ایونیو یا مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ ریڈ زون یا اس سے ملحقہ سیکٹرز کے رہائشی راولپنڈی یا موٹروے کی طرف جانے کے لیے مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو سے 9th ایونیو پرسفرکریں۔ ایکسپریس وے سے اسلام آباد کے سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے حضرات فیض آباد سے کرنل شیر خان روڈ (IJP) استعمال کرتے ہوئے 9th ایونیو پر سفر کریں۔
آئی ٹی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے حضرات کرنل شیر خان روڈ (IJP) سے فقیر ایپی روڈ یا 9th ایونیو استعمال کریں۔ راولپنڈی سکیم تھری یا عمار چوک سے آنے والی ٹریفک راول روڈ سے چاندی چوک مری روڈ سے کلب روڈ استعمال کرتے ہوئے ریڈ زون، بھارہ کہو یا مری کی طرف جاسکتے ہیں۔
مری یا بھارہ کہو سے کورال چوک یا روات ٹی کراس (GT Road) کی طرف سفر کرنے والے حضرات کورنگ روڈ بنی گالہ سے پارک روڈ پر سفر کرتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
پشاور موڑ سے کورال یا روات ٹی کراس (GT Road) کی طرف سفر کرنے والے حضرات 9th ایونیو سے سٹیڈیم ڈبل روڈ سے راول روڈ استعمال کریں۔ شام 5 تارات 12 بجے تک تمام LTV گاڑیوں کو روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔اتوار 10 مئی کو صبح 4تارات 12 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک (HTV) کا داخلہ بند ہوگا۔