اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)نے موقع پر ٹریفک خدمات فراہم کرنے کے لیے 20 سے 26 اپریل تک اپنی سہولت وینز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جبکہ اس دوران آئی سی ٹی پولیس کی “پی ایس آن وہیلز” سروس بھی مقررہ مقامات پر دستیاب ہوگی۔آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ سہولت وین روزانہ صبح 08:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک چلیں گی، جن میں ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ، تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس سمیت خدمات پیش کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ خدمات وین 1 (GAC-709 عبدالقدیر)، وین 11 (GAC-656 یاسر ادریس) اور وین 111 (GD-896 عاقب خان) کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جبکہ پی ایس آن وہیلز (SI عاصم زیدی)کے ذریعہ بھی شہریوں کو الگ سے سہولت فراہم کریں گے۔شیڈول کے مطابق پیر (20 اپریل) کو پی ایس آن وہیلز E-11 مرکز، وین-II علی پور یونین کونسل آفس ، وین 1، F-10 بولان گیٹ پر اور وین 111 ZABIST یونیورسٹی H-8 میں دستیاب ہوں گی۔
منگل (21 اپریل) کو پی ایس آن وہیلز G-11 مرکز میں، وین 11 تندوری کے قریب PWD میں، وین 1 ، I-8 مرکز نزد بٹ کراہی اور وین 111اردو یونیورسٹی چک شہزاد میں فرائض سرانجام دیں گی۔ اسی طرح بدھ (22 اپریل) کو پی ایس آن وہیلز پمز ہسپتال، وین 11 SDPO آفس کے قریب ہمک میں، وین 1، E-11 توبہ مسجد اور وین 111 بحریہ یونیورسٹی میں ،جمعرات (23 اپریل) کو پی ایس آن وہیلز تہزیب بیکرز بلیو ایریا میں، وین-II D-17 سوشل آفس، وین 1 عوامی ٹریڈ سینٹر کے قریب G-9 مرکز اور وین 111ایئر یونیورسٹی میں جبکہ جمعہ (24 اپریل) کو پی ایس آن وہیلز G-10 مرکز، وین-II میڈیا ٹاؤن، وین1، ڈی ایچ اے فیز 5 اور وین-III ٹریفک آفس فیض آباد اور ہفتہ (25 اپریل) کو پی ایس آن وہیلز F-11 مرکز، وین-II پر نیول اینکریج، وین-I میں الائیڈ بینک کے قریب I-10 مرکز اور وین-III ایڈونچر ان کے قریب مری روڈ چیک پوسٹ پر تعینات ہوں گی۔
مزید برآں اتوار (26 اپریل) کو پی ایس آن وہیلز مارگلہ ٹاؤن، وین-II ٹریفک آفس راول ٹاؤن، وین-I پولیس لائنز H-11 میں اور وین-III ٹریفک آفس فیض آباد میں دستیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید اپ ڈیٹس ہیلپ لائن 1915، آفیشل واٹس ایپ چینل اور اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔