اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس(آئی ٹی پی ) نے وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔

جمعہ کو جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی انتظامات کے باعث کلب روڈ، مری روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک ڈائیورژن لگائے جائیں گے۔ ڈائیورژن کے اوقات کے دوران ان شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہ سکتی ہے، لہٰذا شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے سفر کے دوران اضافی 20 سے 25 منٹ رکھیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ ٹریفک ڈائیورژن کے دوران متبادل راستے اور سروس روڈزکا استعمال کریں تاکہ آمد و رفت میں سہولت برقرار رہے۔ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف شاہراہوں پر تعینات رہیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے درخواست کی ہے کہ شہری تازہ ترین ٹریفک ایڈوائزری اور روٹس سے متعلق معلومات کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل، اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 کے ذریعے تازہ ترین ٹریفک معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔