نیویارک۔27مئی (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی اوپن بریفنگ کے موقع پر چیک جمہوریہ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے خارجہ امور پیٹر میکنکا سے ملاقات کی۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چیک جمہوریہ کے درمیان بڑھتے ہوئے موثر تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِاعظم نے پاکستان اور چیک جمہوریہ کے درمیان دوطرفہ تعاون میں بڑھتی ہوئی پیش رفت کو سراہتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کو اجاگر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
