اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، اقتصادی و توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، اقتصادی و توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اوپن ڈیبیٹ کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے منشور، ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے مشترکہ وابستگی کا اعادہ کیا اور منصفانہ بین الاقوامی نظام کے قیام میں گلوبل سائوتھ کی موثر آواز کی اہمیت پر زور دیا۔

منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں جانب نے تاریخی دفاعی تعلقات اور وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علیوف کی قیادت میں پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہا۔ فریقین نے ترجیحی تجارتی معاہدے اور ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے فریم ورک کو موثر بنا کر اقتصادی فوائد بڑھانے اور توانائی و ایل این جی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔