اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):اردو اور پنجابی زبان کے معروف شاعر سید مراتب اختر کی سالگرہ ہفتہ 9 مئی کو منائی گئی۔سید مراتب اختر 9 مئی 1941ء کو شیخو شریف ، اوکاڑہ میں پیدا ہوئے۔
وہ مولانا عبدالمجید سالک کے شاگردوں میں شامل تھے۔ ان کے شعری مجموعوں میں جنگل سے پرے سورج ، حصارحال،گنج گفتار اور گذرا بن برسے بادل کے نام سے شائع ہوئے۔مراتب اختر 25 دسمبر 1988کو شیخو شریف میں وفات پا گئے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات میں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔