وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ارتھ آور (Earth Hour) منانے کے دن 28 مارچ 2026 پر پیغام, آج ارتھ آور (Earth Hour) کے موقع پر قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کو اس میں بھرپور شرکت کریں۔ اور رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک، ایک گھنٹے کے لئے بجلی اور غیر ضروری روشنی بند رکھیں یا کم سے کم استعمال کریں۔
ماحولیاتی چیلنجز سے بھرپور اس دور میں ارتھ آور (Earth Hour) یاد دہانی کراتا ہے کہ زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور کلیدی ذمہ داری ہے۔
اس سال ارتھ آور (Give an Hour for Earth) زمین کے لیے ایک گھنٹہ صرف کریں کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ارتھ آور (Earth Hour) محض ایک علامتی تحریک نہیں بلکہ یہ عالمی سطح کا لمحہ فکریہ ہےجو ایک پائیدار اور مضبوط ماحولیاتی مستقبل کے لیے تجدید عزم کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ایسے شعوری اقدامات کا مجموعی اثر ایک بڑی مثبت معاشرتی تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی بگاڑ کو سدھارنے کے لیۓ آج ہمارے کیے گئے فیصلے آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کریں گے۔
حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی مزاحمت پر مبنی ترقیاتی ایجنڈہ پر کام کر رہی ہے.
ماحول کی بحالی اور ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیۓ حکومت کے عملی اقدامات میں “اپ اسکیلنگ گرین پاکستان پروگرام”،
(Upscaling Green Programme)
“لیونگ انڈس انیشی ایٹو”
(Living Indus Initiative)
اور “ریچارج پاکستان”
(Recharge Pakistan)
اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جدید وارننگ سسٹمز کی تنصیب جیسے منصوبے شامل ہیں۔
آئیں ہم سب مل کر عالمی مہم میں بھرپور شرکت کریں
اج کے ماحول دوست پیغام کو ایک مستقل طرز عمل میں بدل دیں،
اور اپنے لیے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز، محفوظ اور مضبوط و توانا پاکستان کی بنیاد رکھیں۔