لاہور۔24مئی (اے پی پی):ادارۂ نظریۂ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان قائداعظم میں ”یوم تکبیر” کے سلسلہ میں کل پیر کوساڑھے دس بجے صبح خصوصی تقریب منعقد ہو گی ۔
ترجمان کے مطابق تقریب کی صدارت کارکن تحریک پاکستان و سینئر وائس چیئرمین ادارۂ نظریۂ پاکستان میاں فاروق الطاف کریں گے جبکہ مہمان مقررین میں وائس چیئرمین ادارۂ نظریۂ پاکستان مشاہد حسین سید اورسینئر صحافی مجیب الرحمن شامی شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔