آزاد جموں و کشمیر حکومت نے معروف کاروباری شخصیت ارشد محمود کو وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری مقرر کر دیا

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے معروف کاروباری شخصیت ارشد محمود کو وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری مقرر کر دیا

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر حکومت نے معروف کاروباری شخصیت ارشد محمود کو وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری مقرر کر دیا ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ارشد محمود کی بطور مشیر برائے سرمایہ کاری تقرری کی منظوری دی اور وہ یہ ذمہ داری اعزازی بنیادوں پر انجام دیں گے۔ تقرری کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

ارشد محمود اس سے قبل سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے مشیر برائے سیاحت بھی رہ چکے ہیں، جبکہ وہ وفاقی وزارتِ صحت کی ہیلتھ ٹاسک فورس کے رکن بھی ہیں۔ ارشد محمود کی یہ تقرری آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کا حصہ قرار دی جا رہی ہے۔