آبنائے ہرمز کمرشل آمد و رفت کے لیے کھلنے اور لبنان میں جنگ بندی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ایل این جی کی بہتردستیابی سےبجلی کی فراوانی ہو گی،اویس لغاری

آبنائے ہرمز کمرشل آمد و رفت کے لیے کھلنے اور لبنان میں جنگ بندی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ایل این جی کی بہتردستیابی سےبجلی کی فراوانی ہو گی،اویس لغاری

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نےکہا ہے کہ آبنائے ہرمز کمرشل آمد و رفت کے لیے کھلنے اور لبنان میں جنگ بندی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ایل این جی کی بہتردستیابی سےبجلی کی فراوانی ہو گی۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آبنائے ہرمز کے کھلنے پرپوسٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکرہے کہ پاکستان کو یہ موقع ملا کہ ہمارے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھر پور کوششوں سےپاکستان عالمی امن کا علمبردار بنا

، لبنان میں جنگ بندی ہو ئی اور آبنائے ہرمز کمرشل آمد ورفت کے لئے جمعہ کو کھل گئی ہے انشاءاللہ ان کوششوں کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی اور ایل این جی دستیابی سے بجلی کی فراوانی ہوگی ۔پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔