آئی ٹی کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد اضافہ

آئی ٹی کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):آئی ٹی کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 3.811 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئی ٹی کی برآمدات سے ملک کو3.146 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

ا پر یل میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 423 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومارچ کے 413 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 2 فیصد اور گزشتہ سال ا پر یل کے 317 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 33 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں خدمات شعبہ کی مجموعی برآمدات کا حجم 8.270 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.028 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ ہے۔