آئی جی پنجاب کا گھریلو ناچاقی پر2 خواتین سمیت3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ،آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب

آئی جی پنجاب کا گھریلو ناچاقی پر2 خواتین سمیت3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ،آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب

لاہور۔16اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب نے گھریلو ناچاقی پر2 خواتین سمیت3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےآر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سینئر افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود رہیں اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔