آئی ایس پی آر کے زیراہتمام خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈسٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کاانعقاد

آئی ایس پی آر کے زیراہتمام خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈسٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کاانعقاد

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):آئی ایس پی آرکےزیراہتمام خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈسٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ملک بھرکی200 سےزائدجامعات کےوائس چانسلرز،رجسٹرارز،ڈین اورسینئرپروفیسرز نے شرکت کی ۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض ہلالِ امتیاز(ملٹری)نے ورکشاپ کےشرکا کیساتھ خصوصی نشست کی۔خصوصی نشست میں ہندوتوا سےمتاثرہ بھارتی سیاست،اس کے تذویراتی رجحانات کا فکری اور نظریاتی تجزیہ کیا گیا۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےلیفٹیننٹ جنرل( ر)عامرریاض نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ مظالم اوراس کا استحصال معمول بنتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کیلئے بیانیہ بنانے کیلئےعام عوام کا قتل وغارت کوئی بڑی بات نہیں ،بھارت دنیا کوسیکولر چہرہ دکھاتا ہے جبکہ اندرونِ خانہ اقلیتوں خصوصاً مسلم کیساتھ ظلم و بربریت کا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل( ر)عامرریاض نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کیخلاف زیادتیوں کو حکومت اورعدلیہ کی مکمل سرپرستی اوراجازت حاصل ہوتی ہے۔نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کےشرکاء نے مسلمانوں کیخلاف بھارتی حکومت کے ناپاک عزائم کو عالمی برادری کیلئے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔