آئیسکو کے 132 کے وی گرڈ سٹیشن نیشنل پولیس فائونڈیشن میں تکنیکی خرابی

آئیسکو کے 132 کے وی گرڈ سٹیشن نیشنل پولیس فائونڈیشن میں تکنیکی خرابی

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):آئیسکو کے 132 کے وی گرڈ سٹیشن نیشنل پولیس فائونڈیشن میں تکنیکی خرابی کے باعث پی ڈبلیو ون، نیوی ون، سواں گارڈن، لوہی بھیر اور ایف ای سی ایچ ایس فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔پیر کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

کورنگ ٹائون، پاکستان ٹائون، پی ڈبلیو ڈی اور سواں گارڈن کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔آپریشن اور جی ایس او کی ٹیمیں متاثرہ فیڈرز کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔آئیسکو صارفین سے معذرت خواہ ہے اور تعاون کی درخواست کرتی ہے۔