اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم منٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ بدھ 22 اپریل کو اسلام آباد سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ترامڑی، واہید آباد، کنڈ راجگان، کنگ حماد، آزاد شہید، لہترار روڈ، چٹھہ بختاور، کُری روڈ، رہاڑہ فیڈرز، صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک شاہپور، NIH، ٹی اینڈ ٹی، بنی گالہ کہوI، بنی گالہ کہوII، ٹریٹ، گالف سٹی، پارک ویو، اتھل فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پریال، ڈی ایچ اے ہومز، سمرزار فیڈرز ،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اڈیالہ، ڈاک نور فیڈرز ،جہلم سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک سٹی ہاؤسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، لنگرپور، کرولی فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک آزاد پتن، صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی نیو واہ (واہ 05) سے پی او ایف ساؤتھ (POSـ4)، صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی چکوال بھگوال تلہ گنگ اور 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری لائن اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔