اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (جمعرات کے لئے )عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
14 مئی 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 11 بجے تک پیر سوہاوہ، کنڈ راجگاں، سکیمII، کنگ حماد، چٹھہ بختاور، ایف8/1، ایف8 مرکز، میزان بینک، ایچ سی 3پمز فیڈرز ،راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 11 بجے تک بینک روڈI، سٹی سینٹر، پاکستان ریلوے، ٹیپو روڈ، ڈھوک فرمان علی، سی ایم ایچ فلیٹس، بسالی، جرار کیمپ، بھلی، جتھہ ہتھیال فیڈرز ،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 11 بجے تک کمیٹی چوک، آریہ محلہ، ظفر الحق، فوارہ چوک فیڈرز،اٹک سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 11 بجے تک پی ایم کالونی، ایئر یونیورسٹی،
قاضی آباد فیڈرز ،جہلم سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 11 بجے تک ایم ریاض شہید، دینہ3 (روہتاس) فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی چکوال بھگوال تلہ گنگ اور 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری لائن اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔